کوئٹہ میں غریب خاندان کے 3 بچے پولیو کے مرض میں مبتلا

  • February 21, 2020, 11:56 am
  • Health News
  • 355 Views



کوئٹہ: غریب خاندان کے تین بچے پولیو کے مرض میں مبتلا ہوکروہیل چیئر پرآگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں ذرا سی غفلت نے تین بچوں کوعمربھر کیلئے معذورکردیا اوربچے سہارا بننے کی بجائے والدین کے ہی سہاروں کو منتظر ہوگئے۔ گل حسن کے 6 بچے ہیں جن میں سے 3 بچے 19 سالہ جمشید، 17 سالہ مصور اور 14 سالہ احمد خان پولیوکے قطرے نہ پلائے جانے کے باعث چل پھرنہیں سکتے اورنہ ہی بول سکتے ہیں۔ 8 ہزارروپے کرائے کے مکان میں رہنے والا یہ خاندان تین پولیو زدہ بچوں کے ہمراہ مشکلات میں زندگی گزاررہا ہے۔
گل حسن کو کئی حکومتی و سیاسی افراد نے مدد کی یقین دہانی کرائی مگر کوئی بھی وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ گل حسن کا کہنا ہے پولیو کا مرض اس کی زندگی کی ایک المناک کہانی بن چکا ہے، کاش وہ اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوادیتا۔
پولیوسے متاثرہ تین بچوں کے والد گل حسن نے تمام والدین سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ان کی اولاد ان کا سہاربن سکے اورانہیں کبھی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔