ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ

  • May 6, 2020, 5:57 pm
  • Education News
  • 441 Views

ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی۔صوبائی وزیر میں ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔اس دوران پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا خدشہ ہے لہذا تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔
پنجاب ،سندھ اور بلوچستان نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی کی تاہم خیبر پختونخواہ میں یکم جون کے بعد سکول کھولنے کی حمایت کی۔کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی اسکول کھلنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے بھی مشاورت ہورہی ہے۔26 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

۔واضح رہے کہ حکومت نے 26 مارچ کوحکومت نے ملک بھر میں31مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ 13مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی۔کورونا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں۔ صحت سے متعلقہ عملہ ہمارے مجاہدیں ہیں۔وائرس دنیا کے 182سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا۔
ہم نے کورونا سے بچنے کیلئے باقی سارے کام روک دیے ہیں۔ شفقت محمود نے بتایا کہ تمام صوبوں کے ساتھ رابطے کیے گئے اور معاہدہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں 31مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ رمضان شریف میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ کورونا کے خاتمے کیلئے صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی گندم کی قلت نہیں ہے، نہ ہی آٹے کی قلت نظر آرہی ہے، گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔