پرائیویٹ اسکولز مالکان 12مئی سے مرحلہ وار اسکولوں کی چابیاں ،گورنر ،وزیراعلیٰ ضلعی انتظامی افسران کے حوالے کریں گے ، میر بہادر خان لانگو و دیگر کی پریس کانفرنس

  • May 10, 2020, 11:42 pm
  • Education News
  • 113 Views

پرائیویٹ اسکولز مالکان 12مئی سے مرحلہ وار اسکولوں کی چابیاں ،گورنر ،وزیراعلیٰ ضلعی انتظامی افسران کے حوالے کریں گے ، میر بہادر خان لانگو و دیگر کی پریس کانفرنس
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے پرائیویٹ اسکولز کی تنظیموں کے رہنماﺅں نے نجی تعلیمی اداروں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز مالکان 12مئی سے مرحلہ وار اسکولوں کی چابیاں ،گورنر ،وزیراعلیٰ ضلعی انتظامی افسران کے حوالے کریں گے ، یہ بات میر بہادر خان لانگو، حاجی سلیم ناصر،حضر ت علی کوثر سمیت دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ اسکولز شدید مالی بحران کا شکار ہیں جسے پورا کرنے کے لئے حکومت ہمیں بلاسود قرضے فراہم کرے، بلوچستان ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے پاس پڑی رقم پرائیویٹ اسکول مالکان کو دی جائے ،22اپریل کو ہونے والے اجلاس میں بھی یہ فیصلہ ہوا تھا کہ نجی اسکولز کو بحران سے نکالنے کےلئے حکمت عملی بنائی جائےگی البتہ اس پر بھی کوئی ایکشن نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ہم 15جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں اگر ہمارے مطالبا ت تسلیم نہ کئے گئے تو 12مئی سے صوبے بھر میں علامتی طور پر اسکولوں کی چابیاں گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے حوالے کریں گے