چمن بارڈر پر پھنسے ہوئے 2ہزار سے زائد مسافروں نے احتجاج شروع کردیا، زبردستی سرحد عبور کرنے کی کوشش

  • July 30, 2020, 10:58 pm
  • National News
  • 197 Views

چمن بارڈر پر پھنسے ہوئے 2ہزار سے زائد مسافروں نے احتجاج شروع کردیا، زبردستی سرحد عبور کرنے کی کوشش، مظاہرین نے نادرا دفتر اور کمپیوٹر روم کو آگ لگادی، سکیورٹی فورسز کی ہوئی شیلنگ، دھکم پیل کے دوران بچوں اور عورتوں سمیت 16افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے چمن بارڈر پر بابِ دوستی بند ہے جس کی وجہ سے دو ہزار سے زائد مسافر سرحد کی دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔
مسافروں نے آج بابِ دوستی پر احتجاج شروع کردیا اور زبردستی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ مشتعل مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے قائم کردہ نادرہ کے دفتر اور کمپیوٹر روم کو بھی آگ لگا دی جس کی وجہ سے سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ اسی دوران خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ چمن ہسپتال میں 16زخمیوں کا لایا گیا ہے۔ فورسز نے مدد کیلئے مزید نفری اور دو بکتربند گاڑیاں منگوا لی ہیں جبکہ مزید امدادی دستے بھی بابِ دوستی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سرحد پر آل پارٹیز تاجر اتحاد اور محنت کش گروپ کا احتجاج جاری تھا جب یہ معاملہ پیش آیا۔