چمن میں پاک افغان بارڈر پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا 04 اگست 2020

  • August 4, 2020, 1:55 pm
  • National News
  • 179 Views

چمن: جذبہ خیرسگالی کے تحت چمن میں پاک افغان بارڈرکو ایک یوم کیلئے پیدل آمدورفت کیلئےکھول دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر کوجذبہ خیرسگالی کے تحت ایک یوم کیلئے کھول دیا گیا ہے، بارڈر صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا، بارڈرپر لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عید الاضحی پرپاک افغان سرحد پرفورسزکی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے تھے۔