اسمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

  • August 18, 2020, 3:11 pm
  • Science & Technology News
  • 280 Views

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے اسمارٹ فون سست ہونے پر اسے ری اسٹارٹ کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بہت سی ایسی تجاویز دی گئی ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنے اسمارٹ فونز کی زندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔

اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے آپ کو یہ معلوم ہونا بے حد ضروری ہے کہ اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنا کتنا ضروری ہے؟ اور اسے کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق ہر شخص کو اپنے اسمارٹ فون کو ہفتے میں ایک مرتبہ کم سے کم ایک منٹ تک بند کرنے کے بعد دوبارہ اسٹارٹ کرنا چاہیے۔

ہفتے میں اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنے کی بے شمار وجوہات ہیں، ایسا کرنے سے اسمارٹ فون کی میموری، بیٹری اور اس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

لاس اینجلس کے ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ بوب موتامیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے اسمارٹ فونز میں بے شمار ایپس بیک گراؤنڈ پر چل رہی ہوتی ہیں اور اس سے فون کی بیٹری اور میموری اثرانداز ہوتی ہے، فون کو ری اسٹارٹ کرنے سے یہ تمام ایپس بند ہوجاتی ہیں جس سے فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔