کوئٹہ سمیت بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا

  • September 25, 2020, 12:48 pm
  • Weather News
  • 433 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بیشتر علاقوں میں جمعرات کوموسم گرم اور خشک رہامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30،بارکھان35، دالبندین 33 گوادر 41 ، قلات 26 ، خضدار 34 ، لسبیلہ42 نوکنڈی 32 ، سبی 40 ، تربت 42 ، ژوب 34 اور زیارت میں 26ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج جمعہ کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔