امتحانات آن لائن ہونگے یا نہیں فیصلہ جامعات نے کرنا ہے: وزیر تعلیم

  • January 27, 2021, 12:44 pm
  • Education News
  • 120 Views

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کے آن لائن امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امتحانات آن لائن لینے ہیں یا نہیں، یہ فیصلہ جامعات نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو وائس چانسلر سے آن لائن امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورت کا کہا ہے کہ جامعات چیک کریں کہ ان کے پاس آن لائن امتحانات کیلئے ٹیکنیکل سہولت ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن امتحانات کے نظام کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، جامعات بہترین سوالیہ پرچے اور اسیسمنٹ تیار کریں۔