تربت انتظامیہ کا گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں بھکاری شہر بدر کردیئے

  • January 29, 2021, 12:18 pm
  • National News
  • 119 Views

تربت: انتظامیہ کا گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز، درجنوں بھکاری پکڑ کر شہر بدر کردیئے۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر کے اطراف میں باہر سے آنے والے گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے۔درجنوں بھکاریوں کو فورسز کے زریعے شہر بدر کردیا۔اس سے قبل تربت سول سوسائٹی کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات کرکے باہر سے تربت آنے والے گداگروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈی سی کیچ نے تربت سول سوسائٹی کو بہت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اے سی تربت عقیل کریم نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں گداگروں کی بہتات کے باعث شہریوں کے لیے مشکلات پیدا ہورہی تھیں جس کی شکایت تربت سول سوسائٹی نے کررکھی تھی اسی حوالے سے ڈی سی کیچ کے واضح احکامات پر ایکشن لے کر گداگروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔