عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

  • February 20, 2021, 3:27 pm
  • Political News
  • 174 Views

کراچی: عدالت نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور ملکی بغاوت کے کیس میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور محسن جاوید داوڑ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے، جب کہ کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔