افغانی دوشیزہ نے تہلکہ مچا دیا،سوشل میڈیا سائٹ پر اس کے فالورز ملک کے صدر سے بھی بڑھ گئے

  • March 6, 2021, 2:18 pm
  • Political News
  • 288 Views

جدیددنیا میں جینے کا ڈھنگ سیکھ جانے والی خوبصورت دوشیزاؤں نے ٹک ٹاک اور انسٹا گرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پر اپنا جادو چلانا شروع کر دیا ہے۔ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے دنیا بھر کے کونے کونے سے ایسا ٹیلنٹ نکال کر باہر لانے میں مدد دی کہ جو شاید ویسے سامنے آنا ممکن نہیں تھا۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ”جین زی“کے نام سے خواتین سوشل میڈیا سائٹ پر خوب ٹرول ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی خواتین ٹک ٹاک،یوٹیوب اور دوسری سوشل میڈیا سائٹس پر خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔جس سے انہیں ایک طرف تو خوب انکم آ رہی ہے اور دوسری طرف افغانستان کا مثبت اور بہترین امیج بھی دنیا بھر میں جا رہا ہے۔
یہ خواتین افغانستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تازہ ترین امن کے معاملات بھی سامنے لا رہی ہیں کہ اس وقت کا افغانستان ایک تبدیل شدہ ملک ہے۔

درجنوں خواتین کے پچاس ہزار سے بھی زیادہ فالورز ہیں جبکہ کئی ایک کے تو لاکھوں میں بھی ہیں۔جین زی کے نام سے انسٹا گرام پر چھانے والی دوشیزہ کے فالورز ملک کے صدر سے بھی زیادہ ہیں۔یہ خواتین دنیا بھر کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ افغانستان بہترین اور پر امن ملک ہے۔اس سے یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ نائن الیون کے بعد کی جنریشن ایک تبدیل شدہ جنریشن ہے اور انہوں نے بیس سال سے افغانستان کے بارے میں ایک مخصوص ٹیگ کو ہٹانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
قبائلی ڈریس،کلچر اور رہن سہن کو پروموٹ کرنے کے علاوہ افغان خواتین کی کیا سوچ ہے یہ سب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے سبھی سوشل میڈیا صارفین تک پہنچ رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ افغانستان ایک جنگ زدہ ملک ہے اور اس ملک میں طالبان نے کافی عرصے تک حکومت کی جس وجہ سے خواتین پر بہت زیادہ سختیاں رہی ہیں۔قبائلی عوام ہونے ا ور ٹھوس مذہبی ذہن رکھنے کی وجہ سے خواتین کو پردے کا پابند بنایا گیا مگر آہستہ آہستہ افغانستان میں کرکٹ نے جگہ بنائی اور تعلیم نے بھی عوام میں رجحان بدلنے میں اہم کردار اد اکیا۔
اس وقت امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ پاکستان کی ثالثی میں ہو چکاہے اور حالات نے کروٹ لینا شروع کر دی ہے اور اسی وقت ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ جس سے چہرے پر طمانت ا ٓجاتی ہے۔