حکومت نے سینیٹ الیکشن کے لیے تمام اتحادیوں کو منا لیا

  • March 11, 2021, 12:21 pm
  • Political News
  • 131 Views

حکومت نے سینیٹ الیکشن کے لیے تمام اتحادیوں کو منا لیا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں بس دو روز باقی ہیں۔اسیاسی میدان چئیرمین سینیٹ انتخابات کی وجہ سے خاصا گرم ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ صادق سنجرانی کو اپوزيشن کے7 سینیٹرز نے حمايت کا یقین دلا دیا۔حمایت کا یقین دلانے والوں میں سے چار کا تعلق ن لیگ سے ہے جب کہ دیگر تین کا چھوٹی جماعتوں سے ہے جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے ان سینیٹرز کے کئی معاملات حل بھی کروائے۔تحریک عدم اعتماد میں بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دیا گیا۔متعلقہ پارٹیوں کے سربراہوں کی بھی ان سینیٹرز پر نظریں ہیں۔حکو مت کا کہنا ہے کہ سنجرانی کی جیت کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے۔
جب کہ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینیٹ منتخب ہوں گے۔ان کا دعویٰ ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ حکومت سینیٹ الیکشن کے لیے تمام اتحادیوں کو منا چکی ہے۔صادق سنجرانی پر تمام اتحادی جماعتیں مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے چئیرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کیا ہے۔ لام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔
، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے جب کہ خواتین کی نشستوں پرتحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے 174ووٹ لے کرمدمقابل ن لیگ کی امیدوار فرزانہ کو شکست دی تھی۔12مارچ کو چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔