سات بچوں کی پیدائش کے بعد افغان جوڑا پاکستانی شہریت کے لیے عدالت پہنچ گیا

  • June 4, 2021, 12:10 pm
  • National News
  • 167 Views

کراچی: شہر قائد میں 20 سال سے مقیم افغان جوڑا سات بچوں کی یپدائش کے بعد پاکستانی شہریت کے لیے عدالت پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو 20 سال سے کراچی میں مقیم افغانی جوڑے کی شہریت کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ شناختی کارڈ نہ ہونے پر بچوں کا داخلہ نہیں ہو پا رہا، وزرات داخلہ کو شہریت کے لیے لکھا مگر جواب نہیں دیا جا رہا، بچوں کو تعلیم دلوانا چاہتے ہیں، شناختی کارڈ جاری کیے جائیں۔
عدالت نے افغانی باشندے کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے شہریت کا معاملہ وزرات داخلہ ہی دیکھتا ہے، وزرات داخلہ شہریت کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔