افغانستان میں بم دھماکوں اور چیک پوسٹ پر حملے میں 8 افراد ہلاک

  • June 4, 2021, 2:28 pm
  • World News
  • 144 Views

افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 8افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات کے ضلع فارسی میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 طالبان ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، پہلا بم دھماکا چہار قلا میں مسافر کار کے قریب ہوا جس میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ 4 گھنٹے بعد دوسرا دھماکا ہوا جس میں کار استعمال کی گئی اور مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق ابھی تک بم دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔