جوہر ٹاؤن دھماکے سے قبل فیک کال کا انکشاف

  • June 23, 2021, 5:30 pm
  • Breaking News
  • 175 Views

جوہر ٹاؤن دھماکے سے قبل فیک کال کا انکشاف ہوا ہے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے سوال کیا گیا کہ دھماکے سے پانچ منٹ قبل فیک کال بھی چلی کہ باغبانپورہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد پولیس وہاں فوری طور پر کارروائی کے لیے پہنچے،اس حوالے سے کوئی تحقیقات کی گئی ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جا سکتا ہے۔
کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔تاہم دھماکے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 24ے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں،جبکہ 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، سی سی پی او لاہور نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 24 سے افراد زخمی ہو گئے ہیں ، ماہرین نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے مطابق دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا ہے ، تحقیقات کے بعد دھماکے کی وجوہات سامنے آئیں گی،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے،دھماکا گیس بھی ہو سکتا ہے،ماہرین دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے ، انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں ، انہوں نے زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، عثمان بزدار نے جناح اور دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔