پولیس کی بڑی کارروائی، انٹرنیشنل جعلساز گرفتار

  • July 6, 2021, 7:09 pm
  • National News
  • 124 Views

بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے انٹرنیشنل جعلساز و جعلی پولیس افسر کو گرفتار کر ‏لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کروڑوں روپے کی جعل سازی میں ملوث جعلی پولیس افسر کے ‏کراچی سے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ‏

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم قنبر عباس پر کروڑوں روپے کی جعلسازی کا الزام ہے ملزم کیخلاف ‏نجی موبائل کمپنی کےمنیجر نے35لاکھ روپےجعلسازی کامقدمہ کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم پر جعلسازی،جعلی کرنسی اور غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات درج ہیں جب ‏کہ ملزم پر جعلی پولیس افسر و دیگر نوعیت کے 27سے زاید تھانوں میں مقدمات ہیں۔

ملزم ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے لیکن ضمانت پر رہا ہوتا رہا ہے۔ پریڈی پولیس نے ‏کرائم ریکارڈ سے ملزم کی دیگرمقدمات کی تفصیل حاصل کر لی ہے۔