پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن عفان حال ہی میں بیٹے کے باپ بنے تھے

  • July 15, 2021, 5:19 pm
  • Breaking News
  • 416 Views

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے خدا بخش بازار میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر، اور سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے اس حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
کیپٹن عفان مسعود کی شہادت کی خبر موصول ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی اور ان کچھ ماہ قبل جنم لینے والے بیٹے کی تصویر وائرل ہو گئی۔ کیپٹن عفان مسعود کے ہاں 30 اپریل کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس پر وہ بے حد خوش تھے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کیپٹن عفان مسعود کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ بھی وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھا رکھا ہے۔
اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں کیپٹن عفان نے تحریر کیا کہ ''میری ، ابو جان کے عہدے پر ترقی ہو گئی ہے'' ۔ انہوں نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے دوست احباب کو اطلاع دی کہ اُنہیں اللہ تعالیٰ نے 30 اپریل کو بیٹے سے نوازا تھا



خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔
دہشت گردوں نے پسنی میں واقع خدابخش بازار میں فورسز کی گاڑی کو دہشت گردوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شامل ہیں۔واقعہ کے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔
دشمن ایجنسیوں کی حمایت سے دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کیے گئے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز ہر طرح سے اس قسم کے گھناؤنے افعال کو بے اثر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔