بلوچستان حکومت نے پوست کی کاشت میں ملوث 75 زمینداروں کو فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا
- October 24, 2025, 9:28 am
- National News
- 182 Views
محکمہ داخلہ بلوچستان حکام کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے میں پوست کی کاشت میں ملوث عناصر اور زمینداروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغا ز کردیا ہے ، حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دکی کے 75زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردئیے گئے ہیں جبکہ چمن، قلعہ عبداللہ، لورالائی ،موسیٰ خیل، سبیقلات سمیت دیگر علاقوں میں بھی پوست کی کاشت میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد ان کے نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ حکام کے مطابق فورتھ شیڈول میں نام شامل رہنے تک زمیندار کی تمام جائیدادیں ضبط تصورہوں گی، زمینداروں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال سی ٹی ڈی کے ذریعے کی جائے گی، زمینداراپنی سفری تفصیلات اور ٹھکانوں سے متعلق لیویز اورپولیس تھانے کو آگاہ کرے گا اور اجازت لے گا۔ زمینداراپنا پاسپورٹ متعلقہ پولیس یا لیویز تھانے کے پاس جمع کروائے گا۔











