این سی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار
- October 28, 2025, 10:17 am
- National News
- 211 Views
ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر کو اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کو آج ایف آئی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا، سینئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے











