ڈیرہ مراد جمالی کی عوام لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان

  • March 23, 2015, 9:06 pm
  • National News
  • 66 Views

ڈیرہ مراد جمالی(ویب ڈیسک )ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی لوڈ شیڈنگ سے اسلام آباد سے سات سال کے بعد 23مارچ کی براہ راست کاسٹ کی جانے والی عظیم الشان پریڈ دیکھنے سے عوام محروم ہو گئی جبکہ ضلع بھر میں انتظامی طور پر کوئی تقریب منعقد نہ سکی بچے بوڑھے مایوس ہو گئے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سات سال کے بعد عظیم الشان قومی پریڈ منعقد کی گئی جس کی کوریج ملکی اور غیر ملکی نیوز چینلوں نے براہ راست کاسٹ کیا گیا لیکن ڈیرہ مراد جمالی میں اس دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق ہونے کی وجہ سے ہزاروں بچے بوڑھے عورتیں طلباء طالبات نشر ہونے والی فوجی پریڈ سے محروم ہو گئے واضع رہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کمشنر نصیرآباد ڈویژ ن اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے زیر اہتمام کوئی بھی 23مارچ کے حوالے سے نہ ہی تقریب اور نہ سرکاری عمارتوں پر سجاوٹ کی گئی تھی عوام کی بڑی تعداد 23مارچ کی تقریبات دیکھنے کی خواہشمند نذر آئی انہوں نے وزیر اعلیٰ چیف سیکریڑی بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے