پانی کی قلت انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار

  • June 21, 2015, 9:01 pm
  • National News
  • 90 Views

چاغی (ویب ڈیسک ) دالبندین میں پانی کی قلت انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کرچکی ہے لوگ بوند بوند پانی کے لیے ترس رہے ہیں نیشنل پارٹی دالبندین تحصیل کے جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دالبندین میں پانی کی قلت کی وجہ سے روزداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس شدید گرمی اور ماہ صیام میں محکمہ پی ایچ ای پانی کی فراہمی کو مذاق بنا دیا ہے روزانہ دالبندین سٹی کو آدھا گھنٹے سے زائد پانی سپلائی ہوتی تھی مگر گزشتہ 36گھنٹوں میں سرف دس منٹ پانی کو کھولنا ایک مذاق ہے انہوں نے کہا محکمہ پی ایچ ای دالبندین عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ،اس مہنگائی کے دور میں لوگ مشکل سے اپنی بچوں کو دووقت کی روٹی کھلاتے ہیں پندرہ سو سے دوہزار روپے فی ٹینکی پانی خریدنا انکی بس سے بالاتر ہیں ۔اعلیٰ حکام دالبندین میں پانی کے مسئلے پر فوری طور پر نوٹس لیں ۔