اسلام آباداور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • October 1, 2016, 2:14 pm
  • Breaking News
  • 157 Views

اسلام آباد ، پشاور،اسکردو سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کےباعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلو میٹرتھی،زلزلےکامرکز شمالی علاقہ جات میں پٹن کےقریب تھا ۔یہ جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے شدید جھٹکے پشاور، اسلام آباد، شانگلہ ، غذر،گاہکوچ، اسکردو، ہزارہ ڈویژن و دیگر مقامات پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے اورگھروں ، دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔