اڑی واقعہ بھارت کے گلے پڑگیا، 13 دن بعد بریگیڈ کمانڈر فارغ

  • October 1, 2016, 2:14 pm
  • Breaking News
  • 66 Views

اڑی واقعہ خود بھارت کے گلے پڑگیا، بھارت نے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگایا واقعے کے 13دن بعد اپنے ہی بریگیڈ کمانڈر سوما شنکر کو چلتا کردیااوراڑی واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا۔

فلک کا تھوکا حلق میں ہی آگرتا ہے،کچھ ایسا ہی آج کل بھارت کے ساتھ ہورہا ہے،بنا تحقیقات اور ثبوت کے اڑی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے والے بھارت کی اپنی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ۔بھارت نے اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائےپاکستان کے خلاف سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا شروع کیا ،جو آہستہ آہستہ اس کے گلے کا پھندا بن گیا ہے ۔

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی مودی سرکار کو اڑی حملے کے 13دن بعد ہوش آہی گیا اور اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا کر کرنل یشپال کو اڑی سیکٹر کا بریگیڈ کمانڈر لگا دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی سیکٹر کے بریگیڈیئر اوما شنکر کو اڑی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔18 ستمبر سے پاکستان کے خلاف شور مچانے والی بھارت سرکار نے آخرکار تیرہ دن بعد واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 18ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر پر حملے میں 19بھارتی فوجی ہلاک