گھر پر شیر رکھنے کا معاملہ ، آفریدی کیخلاف تحقیقات شروع

  • June 15, 2018, 6:38 pm
  • Sports News
  • 177 Views

محکمہ وائلڈ لائف نے گھر پر شیر رکھنے کے معاملے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

شاہد خان آفریدی کو شیر گھر پر لاکر تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا ،محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیں گے ۔

سابق کپتان نے کہا کہ شیر ان کا نہیں ،دوست چند گھنٹوں کےلئے ان کے گھر لایا تھا، وہ جانوروں سے انس رکھتے ہیں ،شیر کے گلے میں زنجیر احتیاطاً ڈالی ہے۔

شاہد آفریدی کی وضاحت پر محکمہ وائلڈ لائف کے کنزرویٹو آفیسر تاج شیخ کا کہنا تھا کہ شیر ان کا تھا یا نہیں ،ان کے گھر کیوں لایا گیا ؟

گھر میں زنجیر سے بندھے شیر کے ساتھ شاہد آفریدی کی تصویر پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔