عمران نے یار محمد رند کو اسلام آباد طلب کرلیا

  • July 27, 2018, 11:57 am
  • Political News
  • 1.39K Views

بلوچستان میں حکومت سازی معاملےکیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کےصوبائی صدر سردار یار محمد رند کو صوبےمیں مخلوط حکومت کے قیام سمیت اہم معاملات پر مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کیا ہے۔

صوبائی ترجمان کے مطابق پارٹی کی کوشش ہوگی کہ خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی اپنی مخلوط حکومت بنائے۔