بلوچستان میں الیکشن نہیں صرف دھاندلی ہوئی ، میر حاصل بزنجو

  • July 27, 2018, 11:11 pm
  • Election 2018
  • 501 Views

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل بزنجو نے الزام لگایا کہ ہماری جماعت کے نمائندے اب بھی ریٹرننگ اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں بیٹھے ہیں لیکن ان کے بقول ریٹرننگ افسران ایف سی کے کیمپوں میں بیٹھے ہوئے ہیں بلوچستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر سخت اعتراضات اٹھاتے ہوئے دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں صوبے کی سابق اتحادی حکومت میں شامل جماعت اور وفاق میں مسلم لیگ(ن)کی اتحادی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں بلکہ دھاندلی ہوئی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حاصل بزنجو نے دعوی کیا کہ انتخابات میں آٹھ نشستوں پر کامیاب ہونے والے ان کی جماعت کے امیدواروں کو نتائج نہیں دیے جا رہے میر حاصل بزنجو نے الزام لگایا کہ نیشنل پارٹی کے نمائندے اب بھی ریٹرننگ اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں بیٹھے ہیں لیکن ان کے بقول ریٹرننگ افسران ایف سی کے کیمپوں میں بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ ایف سی کیمپوں میں نتائج تیار ہو رہے ہیں اور ابھی تک امیدواروں کو نتائج نہیں دیے گئے لیکن اعلان ہورہا ہے کہ فلاں، فلاں جیت گیا ہے میر حاصل بزنجو نے دعوی کیا کہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال انتخابات ہار چکی ہیں مگر اس نشست کا نتیجہ روک لیا گیا ہے اور ان کے امیدوار کو نتیجہ نہیں دیا جارہا لیکن اعلان کیا جارہا ہے کہ زبیدہ جلال جیت گئی ہیں میر حاصل بزنجو نے کہا کہ حالیہ انتخابات سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہونے والے انتخابات سے زیادہ دھاندلی زدہ ہیں ایک سوال پر کہ کیا نیشنل پارٹی نئی حکومت کے خلاف بننے والے اتحاد کا حصہ بنے گی؟ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ابھی کچھ دیر پہلے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے ان کو فون کر کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے حاصل بزنجو نے کہا کہ اجلاس میں الیکشن کے بعد کی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا اور اس کے بعد مشترکہ حکمت عملی بنا کر آگے بڑھیں گے۔