صولت مرزا کے تیسری مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری

  • May 2, 2015, 12:17 pm
  • Breaking News
  • 63 Views

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے صولت مرزاکے12 مئی کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 نے مچھ جیل حکام کی جانب سے کی گئی درخواست پر صولت مرزا کی پھانسی کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، جس کے تحت صولت مرزا کو 12 مئی کی صبح ساڑھے 4 بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل کے لئے پہلے 19 مارچ اور پھر یکم اپریل کی تاریخیں مقرر ہوئی تھی تاہم دونوں ہی مرتبہ اس پرعمل درآمد روک دیا گیا تھا ۔