کوئٹہ میں گزشتہ دو روز کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی

  • May 26, 2015, 4:16 pm
  • National News
  • 302 Views

کوئٹہ( آئی این پی)کوئٹہ میں گزشتہ دو روز کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین 9 افراد زخمی ہوگئے تھے کے بعد شہر کی صورتحال معمول پر آگئی سیکورٹی اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے انتہائی سخت انتظامات کررکھے تھے ڈبل سواری کے جرم میں پولیس نے سینکڑوں افراد کو حراست میں لیکر بعد میں شخصی ضمانتوں پر انہیں رہا کردیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وحدت المسلمین اور شیعہ کانفرنس کی اپیل پر کوئٹہ کے بعض علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی رہی تاہم شہر کے اکثریتی علاقوں میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز کھلے رہے منگل کے روز شہر میں مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا وحدت المسلمین اور شیعہ کانفرنس نے کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے واقعات کیخلاف منگل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی جس پر کوئٹہ کی ہزارہ برادری کے رہنے والے علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے تاہم کوئٹہ اور گردونواح میں کاروباری مراکز کھلے رہے اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی پولیس اور ایف سی شہر میں گشت کرنے کے علاوہ مختلف مقامات پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے رہے جس کے بعد سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا موٹر سائیکل سواروں کو ہوا جنہیں پولیس نے ڈبل سواری کے الزام میں گرفتار کیا تاہم انہیں بعد میں شخصی ضمانتوں پر رہا کردیا گیا منگل کو کوئٹہ شہر کی فضاء انتہائی سوگوار رہی دہشت گردی کے واقعات میں جو افراد جاں بحق ہوئے ان کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رکھا تاہم انہیں کسی بھی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔