پاکستانیوں نے بھارتیوں کو کھل کر کبوتر مارنے کا موقع دیدیا

  • June 3, 2015, 2:56 pm
  • Entertainment News
  • 415 Views

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کا ” جاسوس“ کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا تو پوری دنیا ہی اس کا مذاق اڑانے لگی اور ہر طرف سے ہی بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم اب ایک ایسا ”اصلی“ جاسوس کبوتر آ گیا ہے جو واقعی جاسوسی کی غرض سے سرحد کے قریبی علاقوں میں اڑتا ہے لیکن اس کبوتر کو دیکھنے والے کے پاس اختیار بھی ہے کہ وہ اسے جاسوسی کرنے سے پہلے ہی ختم کر دے۔ ارے آپ حیران کیوں ہو رہے ہی؟ یہاں کسی جاندار کبوتر کی نہیں بلکہ سمارٹ فونز کی ایک گیم”Spy Pigeon“ کی بات ہو رہی ہے جو ”کبوتر معاملے“ کے سامنے آنے کے محض چند روز بعد ہی سامنے آئی ہے۔ یہ گیم اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے بالکل مفت دستیاب ہے جسے پلے سٹور سے فری ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اس گیم میں ایک خوبصورت کبوتر کو کمانڈو کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد کے قریبی علاقوں میں محو پرواز ہوتا ہے اور اس گیم کو کھیلنے والے شخص کے ہاتھ میں ایک سنائپر گن کا کنٹرول ہے جو اس جاسوس کبوتر کو مارنے کیلئے ہے اور کھلاڑی جتنی جلدی اسے مار گراتا ہے اتنے ہی زیادہ پوائنٹس بھی حاصل کرتا ہے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ یہ صرف جاسوس کبوتر ہی نہیں بلکہ کمانڈو بھی ہے جو بدلے میں کھلاڑی کو بھی چوٹ پہنچاتا ہے اور زیادہ بار کبوتر کی ”مار“ پڑنے پر آپ کی گیم ختم ہو جاتی ہے۔