وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا اظہار افسوس

  • July 2, 2015, 11:38 pm
  • Breaking News
  • 131 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کے حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے شہید ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اس جان لیوا حادثے کا سن کا انہیں بے حد رنج پہنچا ہے اور ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔