خانوئی میں کسٹم نے 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اور سکریپ برآمد

  • July 7, 2015, 8:20 pm
  • National News
  • 82 Views

خانوئی میں کسٹم نے 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اور سکریپ برآمد کر لیا
کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان کے علاقے خانوئی میں کسٹم نے 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اور سکریپ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا رپورٹ کسٹم حکام کے مطابق کوئٹہ سے خربوزوں کا لدا ہوا ٹرک پنجاب جا رہا تھا کہ خانوزئی کے قریب خصوصی ناکے پر کسٹم حکام نے اسے روکا اور دوران تلاشی اس میں سے 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی 250 بوتلیں برآمد کر لیں جبکہ دوسری کارروائی میں لاکھوں روپے کا سکریپ برآمد کر کے این ایل سی ڈرائی پورٹ منتقل کر دیا کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ چار ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 477 ملین روپے کا سمگل شدہ سامان اور گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں جو 2014 کے مقابلے میں 367 ملین زیادہ ہے کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے بعد شہر میں غیر قانونی شورومز اور ان کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔