سیٹلائٹ ٹاؤن اور کلی دیبہ میں سرچ آپریشن

  • July 7, 2015, 8:24 pm
  • National News
  • 307 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گزشتہ شب فرنٹیئر اور پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں 3 ملزمان کو ہلاک کردیا جوابی فائرنگ سے 2 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے جاں بحق ہونیوالیوں میں ایک کالعدم تنظیم کا صوبائی صدر بھی شامل ہے تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور نے گزشتہ روز حساس اداروں کی نشاندہی پر سیٹلایٹ ٹاؤن کے علاقے مشرقی بھائی پاس پر صدام کالونی نزدیک بکرا پیڑی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر ایف سی اور حساس اداروں نے ایک گھرپر چھاپہ مارا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے تین دہشتگرد گرد ہلاک ہوگئے جن میں عبدالہادی ولد عبدالوہاب کاسٹ پشتون ،ایسٹرن بائی پاس نمبر 2محمد قادر ولد محمد صدیق سکنہ لسبیلہ 3سیف اللہ ولد یار محمد سکنہ کوہلو ہلاک ہوگئے جبکہ سیکورٹی کے دوا ہلکار زخمی ہوگئے دریں اثناء ایف سی ذرائع کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران فرنٹیئر کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم جیش الاسلام کے صوبائی صدر بھی مقابلے میں مارا گیا ملزم کوئٹہ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں مطلوب تھا سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا مرنے والے افراد کی لاشیں بعد میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں پولیس اور ایف سی نے کلی دیبہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے بعد (39) مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ۔