ایو ب اسٹیڈیم میں آج ہونے والے میلے میں بھر پور شرکت کی جائے ، مرکزی انجمن تاجران

  • September 30, 2016, 9:21 am
  • National News
  • 27 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی اللہ داد ترین سید قیوم آغا سعد اللہ اچکزئی یاسین مینگل ظفر گلستان اللہ داداچکزئی احسان اللہ خلجی عبدالمالک ترین مالک لہڑی اور دیگرعہدیداروں نے مشترکہ بیان میں دکانداروں سے آج ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والے میلے اور تفریحی پروگراموں میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ درجنوں دکانداروں نے میلے میں شرکت کیلئے داخلہ کارڈ مانگے تھے مگراب داخلہ بغیر کارڈ کے ہوگا موجودہ حالات میں آج ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والا میلہ بلوچستان کے عوام کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے ۔