ممنوعہ ادویہ کی فروخت پر میڈیکل سٹور سیل

  • September 30, 2016, 9:22 am
  • National News
  • 51 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مسعود نوشیروانی کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر سروس کاکڑ نے کوئٹہ کے متعدد میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا سلام روڈ پر ایک میڈیکل سٹور سے ممنوعہ ادویہ قبضے میں لیکر سٹور کو سیل کر دیا گیا جبکہ ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ادویہ لیبارٹری بھجوا دی گئیں دریں اثنا ڈرگ انسپکٹر سروس کاکڑ نے کہا کہ ممنوعہ ادویہ کیخلاف کارروائی جاری رہے گی اور اس کی فروخت میں ملوث میڈیکل سٹورز سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔