ڈی ایس پی سٹی ارباب آصف باصلاحیت و تجربہ کار افسر ہیں‘غفارخان ہدہ والا

  • September 30, 2016, 9:23 am
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنمائوںغفار خان ہدہ والا زوہیب خان تاج محمد خان بڑیچ اجمل خان آفریدی اور سلطان خلجی نے بیان میں ڈپٹی سپرٹینڈنٹ آف پولیس سٹی ارباب آصف کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ با صلاحیت اور تجربہ کار افسر ہیں وہ جس علاقے میں بھی تعینات رہے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا گیا انہوں نے کہا کہ اتوار2اکتوبر کو ڈی ایس پی سٹی کے اعزاز میںمقامی ہوٹل میں شام چار بجے عصرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔