نو عمر ڈرائیوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی،ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل

  • September 30, 2016, 9:24 am
  • National News
  • 138 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایس پی ٹریفک کوئٹہ سٹی سرکل شبانہ حبیب ترین نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے نو عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی والدین بچوں کو موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں نہ دیں سکولز و کالجز کے طلبا اور طالبات کو لانے لیجانے والی سوذوکیوں سے پردے اتار دئیے جائیں یہ باتیں انہو ںنے گزشتہ روز نو عمر ڈرائیوروں اور پردے لگانے والی سوذوکیوں کیخلاف کارروائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہنو عمر ڈرائیور ہیں والدین کو اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو گاڑیاں رکشے و موٹر سائیکلیں دینے سے گریز کرنا چاہئے ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں مہم شروع کر رکھی ہے نو عمر ڈرائیوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی دن کو شہر داخل ہونے والے واٹر ٹینکرز کیخلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں ۔