اے ون سٹی ہاوسنگ سکیم بنیادی سہولیات سے محروم ہے،پشتونخوامیپ

  • September 30, 2016, 9:26 am
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماسید محمدعلی آغا نے کہا ہے کہ اے ون سٹی ہائوسنگ سکیم شہر میں واقع ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے علاقے کے روڈ ٹوٹ پھوٹ کاسکار ہیں اورسٹریٹ لائٹ کا وجود ہی نہیں ہے علاقے میں پانی کی لائن موجود ہے لیکن گزشتہ کئی سال سے لوگ پانی کو ترس رہے ہیں اور اس مہنگائی کے دور میںجہاں دوسرے اخراجات پورے نہیںہوتے علاقے کے عوام مہنگے داموں ٹینکی کا پانی خریدنے پرمجبور ہیں اس کے علاوہ علاقے میں کئی سکول و کالج موجود ہیں جس میں1200 طلباء وطالبات زیرتعلیم ہیں اور ایک ہاسٹل بھی ہے جس میں بیرون ممالک کے طلباء مقیم ہیں یہ تمام لوگ پانی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔