افغان ٹرانسپورٹرز کو سفری رعایت کی مہلت ختم

  • October 1, 2016, 2:15 pm
  • National News
  • 84 Views

خیبر ایجنسی کے قریب طور خم سرحدسے بارڈر مینجمنٹ کے تحت افغان ٹرانسپوٹرز کو بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیاگیا ہے ۔

خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے طورخم سے پاکستان آنےوالےافغان ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیاگیا ہے،یہ اقدام بارڈرمینجمنٹ کے تحت اٹھایا گیا ہے ۔ افغان ٹرانسپورٹرزکو30ستمبرکی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ۔

افغان ٹرانسپورٹرزکےلئے سفری دستاویزات کی شرط عائد کی گئی تھی۔اب تک کوئی افغان ٹرانسپورٹرپاکستان میں داخل نہیں ہواہے۔اس سے قبل افغان ٹرانسپورٹرزبغیرویزہ کےکراچی تک جاسکتےتھے۔

افغان فورسزنےبھی بغیرویزہ کےپاکستانی ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیاہے۔