ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کر دیا

  • October 1, 2016, 2:21 pm
  • National News
  • 34 Views

کوئٹہ(آن لائن)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام سر کاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حافظ مندوخیل نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا اگر اس دوران مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہڑتال کو مزید وسعت دی جائیگی احتجاج مراعات، سہولیات اور سیکورٹی کی فراہمی کے حق میں کیا جا رہا ہے دیگر مطالبات میں کوئٹہ میں امراض قلب ہسپتال میں ٹراما سینٹر کی فوری فعالیت شامل ہیں۔