پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے اسکالرز کے اعزاز میں ظہرانہ

  • October 4, 2016, 9:15 pm
  • Education News
  • 132 Views

کوئٹہ(آن لائن)جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ملکی و بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے اسکالرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، رجسٹرار اور20کے قریب اسکالرز نے شرکت کی۔ جنہوں نے یو کے، تھائی لینڈ، ملیشیاء اور ملکی جامعات سے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کی ہے۔ جو جامعات کے مخلف شعبہ جات میں اپنے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وائس چانسلر نے تمام پی ایچ ڈی اسکالرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کی اکثریت پی ایچ ڈی ڈگری کی حامل ہے اور نئے آنے والے ڈاکٹرز جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دو برس میں 265آرٹیکل ملکی و بین الاقوامی جرنلز میں جامعہ کی جانب سے شائع ہوچکے ہیں اور نئے اسکالرز بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر جامعہ کی درجہ بندی میں اضافہ کرتے ہوئے نے اسکالرز کی رہنمائی کریں گے۔