جان محمد روڈ پر نمکو کی غیرقانونی فیکٹری سیل، گرانفروشی پر 13دکاندار گرفتار

  • October 20, 2016, 8:52 pm
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈائون جان محمد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نمکو فیکٹری کو سیل کر کے مضر صحت تیل اور میٹریل تحویل میں لے لیا جبکہ مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 13دکاندار وں کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی بتول اسدی نے اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر اسپیشل مجسٹریٹ ملک عنائت کاسی اور دیگر عملے کے ہمراہ جان محمد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نمکو فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایشیا اور مضر صحت آئل قبضے میں لےلیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے اشیاء خورد ونوش زائد قیمتوں پر فروخت کرنے اور صفائی کانظام مناسب نہ رکھنے پر 13دکانداروں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا بروری روڈ پر سڑک پر قائم تجاوزات کو ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی بتول اسدی نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہےمضر صحت اشیا فروخت کرنے اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہے ہمارے ساتھ عوام کا بھر پور تعائون حاصل ہے۔