میٹرو پولٹین کارپوریشن کوئٹہ پارکنگ میں تبدیل

  • December 6, 2016, 7:03 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک )میٹرو پولٹین کارپوریشن کوئٹہ پارکنگ میں تبدیل ہو گئے شاپنگ کرنیوالے بھی گاڑیاں یہاں کھڑی کر کے صبح سے شام تک شاپنگ میں مصروف رہتے ہیں میٹرو پولٹین کے مین گیٹ پر کسی بھی گاڑی کو نہیں روکا جا رہا کوئٹہ شہر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تمام بازاروں، مارکیٹوں میں چوکیاں قائم کر دی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے تا ہم میٹرو پولٹین کارپوریشن میں سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جو چا ہئے اپنی گاڑی یہاں کھڑی کر دیتی ہے اور رات کے اوقات میں بھی گاڑی کھڑی رہتی ہے جن کا بھی کوئی چیکنگ نہیں کیا جا رہا تفصیلات کے مطابق میٹرو پولٹین کارپوریشن کو نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنیوالوں نے پارکنگ میں تبدیل کر دیا گیا میئر کوئٹہ نے مختلف شاہراہوں پر قائم پیڈ پارکنگ ختم کر دی تاہم میٹرو پولٹین کارپوریشن کو لوگوں نے پارکنگ میں تبدیل کر دیا کیونکہ مختلف شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کو چوری ہونے کا خدشہ یا فیس کے پیسے لئے جا تے ہیں تاہم میٹرو پولٹین کارپوریشن میں نہ تو گاڑی کو چوری کرنے کا خدشہ ہے اور نہ ہی کوئی فیس لیا جا تا ہے اس لئے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے اپنی گاڑیاں مرضی سے یہاں کھڑی کر کے بازاروں میں شاپنگ کر تے ہیں یا ہسپتالوں میں اپنے داخل مریضوں کی عیادت کر تے ہیں کوئٹہ شہر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تمام تر انتظامات کر دیئے گئے اور شہر میں چوکیاں بھی قائم کر دی گئی جبکہ میٹر پولٹین کارپوریشن میں سیکورٹی کا کوئی انتظامات نہیں ہے صبح کے اوقات میں گاڑیاں کھڑی ہونے سے میٹر پولٹین کارپوریشن میں کام کیلئے آنیوالے سائلین اور ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ میٹرو پولٹین کارپوریشن میں پارکنگ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف فوری طور پر کا رروائی کی جا ئے۔