تلور کے شکار کے لئے قطری شہزادے کا قا فلہ اسپیشل جہاز کے کوئٹہ پہنچ گئے

  • January 8, 2017, 6:53 pm
  • National News
  • 225 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان میں تلور کے شکار کے لئے قطری شہزادے کا قا فلہ اسپیشل جہاز کے کوئٹہ پہنچ گئے اور قافلے کے شکل میں نوشکی اور ماشکیل کے روانہ ہو گئے اور وہاں تلور کے شکار کرینگے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے باوجود تلور کے شکار کا سلسلہ جاری ہے اور مشیر حیوانات وجنگلی حیات نے تلور کے شکار پر پابندی اور وفاق کے اس رویئے کے خلاف احتجاج بھی کیا لیکن صوبائی سطح پر اب تک اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اطلاعات کے مطابق اتوار کو قطری شہزادے اپنے قافلے کے ہمراہ جہاز کے ذریعے کوئٹہ پہنچے کچھ دیر بعد قطری شہزادہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تلور کے شکار کے لئے ماشکیل اور نو شکی کے لئے روانہ ہو گئے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے تلور کی شکار کرنے پر احتجاج کیا اور مشیر جنگلات وحیوانات عبیداللہ بابت نے تلور کے شکار کرنے پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس بارے میں اعتماد میں نہیں لیا ہے جس کی وجہ سے ہم تلور کے شکار کرنے کی مذمت کر تے ہیں اور اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام تر اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوئے لیکن اس کے باوجود تلور کا شکار کرنا جمہوری روایات کے منافع ہے۔