بلوچستان کی جیلوں میں قیدی ایڈز اور پیپاٹائٹس میں مبتلا

  • February 20, 2018, 5:42 pm
  • National News
  • 428 Views

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے مختلف جیلوں میں قید قیدی ایڈز اور یپیاٹائٹس کے مرض میں مبتلا نکلے جیل ذرائع کے مطابق بلوچستان کے7 جیلوں میں ہونیوالی اسکریننگ میں ہیپا ٹائٹس کے70 مریض سامنے آگئے جبکہ 2 جیلوں میں 7 قیدیوں کے ایڈز کے مرض میں مبتلا نکلے جیل انتظامیہ کی جانب سے جیلوں میں ایڈز کی مریضوں کی درست تعداد معلوم کرنے کے لئے محکمہ صحت سے مدد مانگ لی گئی ہے ایڈز کنٹرول پروگرام نے صوبے کے جیلوں میں سکریننگ کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ صوبے کے چار جیلوں میں میڈیکل افسر ہی تعینات نہیں صوبے کے چار جیلوں میں لیڈی ڈاکٹرز کی دو آسامیاں بھی خالی پڑے ہیں۔