مچھ کے قریب جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ، کوئی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ذرائع
- November 25, 2025, 10:11 am
- National News
- 459 Views
بولان کے علاقے مچھ اورآب گم کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا ۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین بحفاظت سبی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔











