آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری

  • September 29, 2016, 12:05 pm
  • Entertainment News
  • 285 Views

نیویارک (این این آئی)دنیا بھر میں مقبول گلوکارائیں سلینا گومز اور ملی سائرس چاہے کتنی ہی خوبصورت یا باصلاحیت کیوں نہ ہوں وہ آپ کیلئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔جی ہاں چند معروف شخصیات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے اور خطرناک وائرس آپ کے سمارٹ فون یا کمپیوٹر میں داخل ہوسکتے ہیں۔انٹیل سکیورٹی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جن میں ایمی سکویومر کو انٹرنیٹ کیلئے سب سے خطرناک سلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں خواتین اور مردوں کو مساوی حیثیت حاصل ہے یعنی دونوں کی تعداد 5،5 ہے۔اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر گلوکارہ کیشا ہیں جبکہ سلینا گومز 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔کامیڈین، اداکار اور ہوسٹ ڈینیئل ٹوش 8 ویں، کرس ہارڈوک 7 ویں جبکہ گلوکارہ ملی سائرس چھٹی خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں۔اسی طرح گلوکارہ ریحانہ کو سرچ کرنا بھی آپ کو بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ان کے بعد چوتھے نمبر پر ول سمتھ کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے سمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔تیسرے پر کارسن ڈیلے کھڑے ہیں جبکہ گلوکار جسٹن بیبر دوسرے نمبر پر ہیں اور حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔