بی اے،بی ایس سی کے ضمنی امتحانات 19مئی سے شروع ہونگے

  • May 17, 2017, 11:09 am
  • Education News
  • 224 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کنٹرولر امتحانات جامعہ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے کہا ہے کہ بی اے،بی ایس سی کے ضمنی امتحانات2016ء 19مئی سے شروع ہونگے امتحانات میں دس ہزار طلباء و طالبات شریک ہونگے بلوچستان بھر میں39سینٹر بنا دیئے گئے نقل کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں نگران کمیٹیاں امتحانات کے دوران مختلف سینٹرز کے دورے کریں گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ بی اے ، بی ایس سی کے ضمنی امتحانات 2016ء جو 19مئی سے شروع ہونگے ان کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی ہدایت پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران مختلف سینٹرز کے دورے کریں گی بلوچستان بھر سے دس ہزار طلباء و طالبات امتحانات دیں گے اس کیلئے کوئٹہ میں بارہ سینٹرز اور کوئٹہ سے باہر ستائیس سینٹرز بنائے گئے ہیں جن کیلئے150کے قریب اسٹاف تعینات ہوگا انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران موبائل فون سمیت ایسی کوئی بھی چیز سینٹر میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی جس سے نقل میں مدد ملتی ہو انہوں نے کہا کہ نقل کے ناسور سے چھٹکارا پانا ممکن ہے اس کیلئے اساتذہ طلباء وطالبات اور سول سوسائٹی کو اپنا مثبت کردارادا کرنا ہوگا۔