کوئٹہ شہر اور ارد گرد نواح میں منشیات کا کاروبار عروج پر

  • October 14, 2017, 8:36 pm
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خان مرکزی سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر اور ارد گرد نواح میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے جو ادارے منشیات کے بارے میں کام کر رہی ہے وہ کوئٹہ شہر میں منشیات کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے اور ہماری نسل کو ایک منصوبے کے تحت منشیات کی طرف راغب کر رہے ہیں حکومت اور متعلقہ ادارے منشیات جیسے ناسور کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ کوئٹہ شہرمین سٹی نالے میں منشیات کا کاروبار جو عروج پر ہے اس کو فوری طور پر ختم کریں کیونکہ منشیات کے کاروبار سے نوجوان نسل تباہ ہو کر رہ گئے انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر ادارے منشیات سے وابستہ افراد کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جس کے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے۔