آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم یہ جنگ لڑیں گے: سرفراز

  • October 18, 2017, 3:42 pm
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم یہ جنگ لڑیں گے، ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتے پولیس اور ایف سی کو پیشگی ایکشن کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مشکل دشمن کے ساتھ لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے دہشت گرد پہلے وزیرستان میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے تھے لیکن آج ہمارے خلاف حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے8 بج کر25 منٹ کو پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور دھماکے میں 6 پولیس اہلکار شہید جبکہ 22 اہلکار زخمی ہو گئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پہلے وزیرستان میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے تھے لیکن آج ہمارے خلاف حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' اور 'این ڈی ایس' پاکستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ داعش کا پاکستان اور بلوچستان میں کوئی وجود نہیں ہے اور دہشتگردی کی تمام تر منصوبے افغانستان میں بنائے جا رہے ہیں اور افغانستان ہمارے ملک دشمن کے کہنے پر بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے لاہور سے فرانزگ ٹیم آج آئے گی اور فرانزگ کے نمونے لئے جانے تک سڑک بند رہے گی ۔