CCTV Footage Multani Mohalla Patel Road 2 Police Shaheed

ملتانی محلے میں عمر مسجد کے باہر نماز جمہ کے موقع پر گوالمنڈی تھانے کے پولیس کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ ٹارگٹ کلرز نمازیوں کی صورت میں موجود تھے، جیسے ہی خطبہ شروع ہواٹارگٹ کلرز نے سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو پیچھے سے سر پر گولی مار کر نشانہ بنایا، گولیاں لگتے ہی پولیس اہلکار گر گئے، جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، نمازی ادھر اُدھر بھاگنے لگے، واردات مکمل ہونے کے بعد ٹارگٹ کلرز کا تیسرا ساتھی جو قریب ہی موٹر سایکل پر موجود تھا جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، ایک ٹارگٹ کلر نے پولیس اہلکار کی کلاشن کوف اُٹھائی تاہم بھاگتے ہوئے اس نے کلاشن کوف پھینک دی،اور باآسانی بھاگنے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واضح رہے کہ 4روز میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ تیسرا واقع ہے، جس میں چار پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے،
ان واقعات کے بعد کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو بھی اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ دے دیا گیا ہے

Pak_Army (94 friends)

Text comments

No comments
Please login to add comments